پاکستانی فنکار بھی فوج کے شانہ بشانہ

بھارتی دراندازی پر پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا گیا کہ بھارتی عوام میں خوف طاری ہوگیاہے۔ پاک فوج کو جہاں ملک بھر سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے وہیں ہمارے فنکار بھی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاکستانی فنکار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کابھرپور اظہار کرتے دکھائی دیے، انہوں نے پاک فوج کی بھرپور حوصلہ افزائی اور اُن سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

معروف اداکارفیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ ہمارے نوجوانوں کی حفاظت کرے،پاک فوج زندہ باد۔

اداکارو گلوکار فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن اگرپھر بھی بات سمجھ نہیں آتی تو تیا ر ہوجائو۔

فرحان سعید کی اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین نے لکھا کہ ’پاک فوج اب بھی امن کے پیغامات دے رہی ہے، مجھے اپنی فوج پر فخر ہے۔‘

اداکار فیروز خان نےبھی اپنے ٹوئٹ میں پاکستان ائیرفورس اور پاکستان آرمی سے محبت کا اظہار کیا۔

داکارہ ارمینا خان نے جنگ کی صورتحال میں سب سےمحفوظ رہنے کی درخواست کی۔

معروف اداکار اعجاز اسلم نےلکھا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن ہماری فوج ہر قسم کے جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اداکار احمد بٹ نے کہا کہ ہمیں زبردستی جنگ میں دھکیلا جارہا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے پر ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں