’پاکستانی وزیر اعظم نے حقیقی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا‘ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیر اعلی

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حقیقی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اچھا اقدام ہےاسے یک طرفہ نہیں دیکھنا چاہیے، یہ ایک اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان کشیدگی بڑھا سکتا تھا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پاکستان کے اس اقدام کو مفاہمت کے طورپردیکھتی ہوں، بھارتی حکومت کوبھی اس کا جواب دینا چاہیے۔

سابق وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ پاکستان نےمصلحت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے، اب ہماری سیاسی قیادت کا فرض ہے کشیدگی کے خاتمے کے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرکے لوگ ناقابل بیان حالات میں رہ رہے ہیں، ہم کب تک ایسے جیئں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں