پاکستانی ٹیم کے 20اوورز میں 203/5 رنز

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یہاں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنالئے۔ فخر زمان 39، بابر اعظم 17، حسین طلعت 41، سرفراز احمد 38اور آصف علی آﺅٹ ہونے والے بالترتیب پانچویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ایک رن بنایا تھا۔ فہیم اشرف اور شعیب ملک ناٹ آﺅٹ رہے اور بالترتیب 16اور 37رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 204رنز کا ہدف دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں