پاکستان ،کینٹ کاؤنٹی کے درمیان میچ کا دوسرا دن

پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کے درمیان جاری ٹور میچ میں ہوم ٹیم اپنی پہلی اننگز آج 39 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کرے گی ۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کینٹر بری میں چار روزہ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ۔اظہر علی 15 اور سمیع اسلم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نوجوان بیٹسمین امام الحق نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس موقع پر مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے 17 رنز بنائے۔حسن علی دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناسکے ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینٹ کی جانب سے ول گڈمین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پہلے دن کینٹ نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنالئے ۔ جو ڈینلی 12 اور ڈکسن 24 رنز کے ساتھ آج اننگز آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں