پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر Hang You کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ

راولپنڈی (سنہرادور) پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایا کاروں کے لیے پر کشش مقام بن چکی ہے چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے لیے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں کراچی لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے بعد PSXکی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پی ایس ایکس کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر Hang Youنے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر چیمبر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور امان اللہ خان، اسد مشہدی، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی پی ایس ایکس کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا انہوں نے راول انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی قبول کی اس سے پہلے صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر ایک مختصر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای شعبے کی ترقی اور اسٹاک ایکسچینج کے بارے میں معلومات کے لیے چیمبر بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے راول ایکسپو میں پی ایس ایکس اپنا ہیلپ ڈیسک یا سٹال لگا کر سرمایا کاروں کو راہنمائی اور آگاہی فراہم کر سکتی ہے اس موقع پر ڈپٹی منجینگ ڈائریکٹر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں