پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں اہم پیش رفت

اسلام آباد (سنہرادور آن لائن): چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزارتِ تجارت کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کر لیا ہے اور الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے سے انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم پر مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔ ایف ٹی اے ٹو کے تحت مذاکرات کا نواں دور چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیرِ تجارت نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں