پاکستان ایشین جونیئر ا سکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں

بینکاک: پاکستانی جونیئر اسکواش ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔19ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ تھری کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مینز سنگل پہلے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے ہانگ کانگ چائنہ تھری کے کھلاڑی چونگ یاٹ لونگ کو 11-5، 11-1 اور 11-3 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے محمد فرحان ہاشمی نے ہانگ کانگ چائنہ تھری کے تو وائی لاک کو سخت مقابلے کے بعد 6-11، 11-6، 13-11، 5-11 اور 11-9 سے ہرا کر ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی اور اس کے ساتھ ہی میچ میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں