پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرے گی:فیاض الحسن چوہان

 لاہور(سنہرا دور):  صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں  صحافیوں کی   فلاح وبہبود کے لیے کام کرے گی۔فیاض الحسن چوہان نے مز ید کہا کہجرنلسٹ سپورٹ فنڈ مستحق صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی  بہبود کے لیے ہے اس لیے اس فنڈ کی کمیٹی کی میٹنگ ماہانہ بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں ایک میٹنگ لازمی رکھیں تاکہ ضرورتمند صحافیوں کی بروقت امداد کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ درخواستوں میں اضافے کی صورت میں اگر ضرورت پڑی تو ایک ماہ میں دو بار میٹنگ کی جائے گی تا کہ حقداروں کو ان کا حق ملنے میں تا خیر نہ ہو۔   جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کسی ایک ضلع کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پورے صوبے کے صحافیوں کے لیے ہے ا ور پنجاب  بھرکے صحافی اس کے اہل ہیں۔ڈویژن اور ضلع کی سطح پرتمام  ضرور تمند صحافیوں کو یکساں نمائندگی دیے جائیں گے۔ امداد کی تقسیم برابر اور شفاف ہو گی۔ ڈویژن اور ضلع کی بنیاد پر کسی کو بھی تر جیح نہیں دی جائے گی۔ڈسڑکٹ کی سطح پر تمام پریس کلبز سے مصدقہ اعداد وشمار لیے جائیں گے۔اس مقصد کے لیے تمام ڈسڑکٹ پریس کلبزکو خط لکھے جائیں گے اور ہدایت دی جائے گی کہ ضرورت مند اور مستحق صحافیوں کی مصدقہ لسٹیں بھیجیں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی بھی کوتاہی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکو مت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے اورکمیٹی نے مجموعی طور پر   ضرورتمند صحافیوں کو مالی امداد دینے کی منظوری کی سفارش کی ہے۔جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم میں سے ایک کڑور بارہ لاکھ ارب اب تک خرچ ہوئے ہیں اور بقایا آٹھ کڑور بھی مستحق صحافیوں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے۔صحافیوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایسے صحافی جن کا درخواست جمع کروانے کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔ان کے اہل خانہ کو فنڈز فراہم کرنے میں تر جیح دی جائے گی۔اجلاس میں صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی، علاج معالجہ، تعلیمی اخر اجات اور بیواؤں کی مالی امداد کے کیسز پر غورکیا گیا۔صحافیوں کے 41 کیسزاو رفوت شدہ صحافیوں کے7کیسز پیش کیے گئے۔صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ مرحوم صحافیوں کی مالی امداد،صحافیوں کی بیٹیوں کے لیے شادی گرانٹ اور صحافیوں کے علاج معالجے کے کیس فوری طور پر منظور کیے اور منظوری کے بعد 2دن کے اندر ان کے چیک جاری کیے جائیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس، ڈائریکٹر ایڈمن ارشد سعید، صدر پریس کلب ارشد انصاری اور سینیر صحافی پرویز بشیر سمیت دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں