’پاکستان جارحیت کا یقینی جواب دے گا‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار مختلف ملکوں کے فوجی سربراہان اور سفیروں سےٹیلیفونک رابطے کے دوران کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید نے امریکی،برطانوی، چینی،آسٹریلوی فوجی سربراہان اور سفیروں سے رابطے کئے۔

آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر سمیت دیگر سے گفتگو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنے دفاع کے لیے یقینی طور پر جواب دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں