پاکستان سپرلیگ تھری ،دبئی سے شارجہ منتقل

دوبئی(سنہرادور آن لائن): پاکستان سپر لیگ میں آئندہ 7 میچز دبئی کی بجائے شارجہ میں شیڈول ہیں ،اگلے ماہ 6مار چ کو ٹیمیں پھرواپس دبئی آجائیں گی جہاں 9میچز شیڈول ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز کے بعد اگلے 7 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے تمام ٹیمیں دبئی سے شارجہ روانہ ہوں گی۔ایونٹ کا نواں میچ 28 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔پی ایس ایل کے سنسنی سے بھرپور میچز میں کراچی کنگز اپنے تینوں میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔ملتان سلطانز نے 3 میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور ایک میں کامیابی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پشاور زلمی نے 3 میں سے ایک اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے2میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں