پاکستان سپر لیگ،کراچی کنگز پلے آف میں سب سے مہنگی ٹیم ملتان سلطانز کا سفر ختم

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی اور اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ملتان سلطانز کا پی ایس ایل میں سفر ختم ہوگیا ہے۔کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس سے قبل کامران اکمل کی سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹ سےشکست دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔جمعے کی شب شارجہ میں آخری گروپ میچ ہارنے کے باوجود اسلام آبادیونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔کراچی نے 125رنز کا ہدف17 اوورز میں پورا کر لیا۔ڈینلے نے36رنز بنائے۔کولن انگرم31اور بابر اعظم 29رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ اتوا ر کو دبئی میں پہلا پلے آف میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم براہ راست نیشنل اسٹیڈیم کے فائنل میں جگہ حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں