پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت، شاہد آفریدی کے موقف نے سب کو حیران کرڈالا،بڑا مطالبہ کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے آل رانڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں بھارتی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور ہیپی لیک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہے اور ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوش آئند ہے، جبکہ پی ایس ایل میں بھی صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیےجو پاکستان آکر کھیلنے پر آمادہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹی ٹونٹی کرکٹ زیادہ ہورہی ہے اور ون ڈے میں کمی آگئی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ون ڈے میچز بھی زیادہ کروانا ہوں گے، پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے معاہدے ایسے ہیں کہ وہ کسی اور لیگز میں نہیں کھیلتے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کامران اکمل اچھی فارم میں ہیں، اب یہ سلیکٹرز پر ہے کہ انہیں قومی اسکواڈ میں کامران کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں