پاکستان سے تعلقات کو فروغ دیناچاہتے ہیں،امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کل پاکستان پہنچیں گے

واشنگٹن (سنہرادور آن لائن)امریکی وزیردفاع جیمس میٹس کل پاکستان پہنچیں گے،خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جیمس میٹس کا کہناتھا کہ بحیثیت وزیردفاع یہ میراپاکستان کا پہلادورہ ہوگا، پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیاسے متعلق امور زیربحث آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ دیناچاہتے ہیں، پاکستان سے مشترکہ مفادات سے متعلق تعاون بڑھاناچاہتے ہیں،جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ خواہش ہے افغانستان میں مصالحتی عمل میں کرداراداکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں