فیصل آباد،بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا،ملزم فرار

فیصل آباد(سنہرادور آن لائن)فیصل آباد میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل کردیا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ستیانہ میں پیش آیا جہاں ملزم نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افضل اور جنید کے نام سے کر لی گئی،پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں