پاکستان سے نئے باب کا آغاز اور مذاکرات چاہتے ہیں، افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ماضی بھلا کر پاکستان سے نئے باب کا آغاز اور مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان حکومتی سطح پر افغانستان سے مذاکرات کرے۔

افغانستان میں منعقدہ کابل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے طالبان کو امن اور کابل میں دفتر کھولنے کی پیشکش کردی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن طالبان کےہاتھوں میں ہے ۔

اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغان حکومت کا ساتھ دیں، ہم طالبان رہنماؤں پر پابندی ختم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

صدر اشرف غنی نے طالبان اور ان کے اہل خانہ کو ویزا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا افغانستان کو محفوظ ملک بنانے کے لئے طالبان ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ماضی کو بھلا کر نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور حکومتی سطح پر مذاکرات کے لئے بہترین مقام کابل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں