’’پاکستان نہیں حکمران ناکام ہیں‘‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کہتے ہیں کہ پاکستان نہیں حکمران ناکام ہیں، جو ناکام ہیں انہیں جانا پڑے گا ۔

امیر جماعت اسلامی نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم وہ نظام تعلیم چاہتے ہیں جو بچوں کو کرگس کے بجائے شاہین بنائے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بچوں کو شاہین بنانے کا نظام تعلیم دینے میں ناکام رہے، ہمارے ملک میں سرچ اور تحقیق پر صفر اعشاریہ تین فی صد خرچ ہوتا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم 100 دن میں 2 کروڑ بچوں کو اسکول داخل کرانے کا اعلان کرتے تو قوم انہیں سلام پیش کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مرغی اور انڈے کا ذکر کیا، اسی سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ وزیر اعظم کا وژن کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے بچے اس نظام تعلیم میں نہیں پڑھتے، ہم نے تعلیمی اداروں کو تقسیم کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں