پاکستان نے ثالثی کیلئے روس کی پیشکش قبول کرلی

پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی پر روس کی ثالثی کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ثالتی کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں۔

انہون نےکہا کہ یو این کے ساتھ ہی روسی وزیر خارجہ نے بھی پیشکش کی ہے کہ وہ مذاکرات کےلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس سے کہتے ہیں کہ اس کی پیشکش پر پاکستان تیار ہے،ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے آپ دعوت دیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو آج رہا کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں