پاکستان ویمنزنے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

دبئی: پاکستان ویمنز ٹیم کی بولرز کی عمدہ کارکردگی اور سدرہ امین کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز1-2 سے جیت لی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 47.3 اوور زمیں 159 رنز بنا سکی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے47.2اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آغام میں ہی کائشیا نائٹ کی وکٹ گرنے کے بعد دیندرا ڈوٹن نے کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے ہمراہ مل کر اسکور کو 35 تک پہنچایا جس میں ڈوٹن نے 28رنز بنائے اور ندا ڈار نے انہیں رن آوٹ کردیا۔ نصف سنچری بنانے والی کپتان اسیفنی ٹیلر اور شمین کیمبل نے 52رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور 87 تک پہنچایاتو کیمبل کی 26 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ اسٹیفنی ٹیلر نے 52 اور فلیچر نے 23رنز بنائے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی باقی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور نشرہ سندھو نے3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ثناءمیر ، کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سدرہ امین اور ناہیدہ خان نے پاکستان کو 32رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا جس کے بعد ناہیدہ پویلین لوٹ گئیں۔سدرہ نے جویریہ خان کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلئے 44رنز بنائے ۔ جویریہ خان 24 رنز بنا کر ٹیلر کے ہاتھوں آوٹ ہوئیں، کپتان بسمہ معروف 5رنز پر ٹیلر نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔82رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد سدرہ امین کا ساتھ دینے ندا ڈار آئیں اور دونوں کھلاڑیوں نے 46 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو جیت کی راہ پر گامزن کیا، سدرہ امین نے52رنز بنا کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، عالیہ ریاض 5 رنز بنا سکیں۔ اس کے بعد ثنا ء میر اور کائنات مرزا نے بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی حاصل کی ۔اس فتح کی بدولت سیریز کا پہلا میچ ہارنے والی پاکستانی ویمنز ٹیم نے ون ڈے سیریز 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو خصوصی شیلڈ پیش کی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں