پاکستان کا سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: سعودی عرب پر دوسرا میزائل حملہ ، پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، حکومت مخالف یمنی قوتوں کو مقدس سرزمین پر حملوں سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کی گئی اور ایسے واقعات کو تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف یمنی عناصر سعودی عرب پر حملوں سے باز رہیں۔ پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سعودی عرب کے خلاف کسی بھی خطرے کے ممکنہ مقاصد کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں