پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے مطمئن ہیں اور آسٹریلوی کپتان فنچ کا کہنا ہے کہ بھارت میں جو جیت ملی اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے ، ٹیم پاکستان میں بڑے نام تو بہت زیادہ نہیں ہیں، لیکن جن کا چناؤ ہوا ہے وہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین پر بھی سب کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں