پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں، چینی سفیر

پشاور: چین کے سفیر یاؤجینگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کے تحت بائیس پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجینگ نے پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا، وہاں ایریا سٹڈی سنٹر میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کم ترقی یافتہ علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائیگی۔ گوادر پورٹ کا انتظام سنبھالنے کے حوالےسے پہلے پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پرامن اور مستحکم افغانستان کے حق میں ہے، افغانستان اور چین کے دوستانہ تعلقات ہیں، سیکیورٹی صورتحال کے باعث افغانستان میں زیادہ کام نہیں کر سکتے۔

چینی سفیر یاؤجینگ کا کہنا تھا کہ افغانستان امن کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، افغانستان کے عوام کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ افغان امن کے حوالے سے کسی بھی اقدام کو سپورٹ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں