پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

شنگھائی : وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تجارت،توانائی،معاشی تعاون کیلئے تنظیم اہم کردارادا کرسکتی ہے، پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔
وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کوایس سی اوکی مکمل رکنیت ملنے پر مبارکباد، شنگھائی تعاون تنظیم کارکن ہونے پر فخر ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تجارت،توانائی،معاشی تعاون کیلئے تنظیم اہم کردارادا کرسکتی ہے،سی پیک منصوبہ ایس سی اوکےویژن کی عکاس ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ توقع ہے تنظیم خطے کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام چاہتےہیں، افغان امن عمل کیلئے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، افغان امن کیلئے ایس سی او گروپ کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں