پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا نے بطور نیوز اینکر ذمہ داریاں سنبھال لیں.

ماریہ ملک نامی خواجہ سرا نے نجی نیوز چینل سے بطور نیوز کاسٹر کرئیر کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کو اتنی اہم ذمہ داری دیے جانے پر لوگوں نے نیوز چینل کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

ماریہ ملک 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر نجی نیوز چینل پر خبریں پڑھتی نظر آئیں۔ نیوز چینل نے پہلی خواجہ سرا کو بطور نیوز کاسٹر بھرتی کرنے کی پوسٹ بھی شیئر کی۔

علاوہ ازیں صحافیوں و دیگر افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سال میں خواجہ سراؤں نے فیشن، انٹرٹینمنٹ، میڈیا و بزنس جیسے شعبوں کا رخ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں