پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا پھر شرمندہ

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کا موقع ڈھونڈنے والا بھارتی میڈیا پائلٹ ابھی نندن کی واپسی میں تاخیر کو جواز بناکر ڈپٹی کمشنر امرتسر سے پاکستان کے خلاف بیان دلوانے کی کوشش کرتا رہا مگر منہ کی کھانی پڑی۔

شیو دولر سنگھ نے کہا کہ کوئی تاخیر نہیں ہوئی، پاکستان نے پائلٹ کو واپس بھیجا، اس بات کی خوشی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو  واہگہ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے دوران جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں