پاکستان کے لٹل کریم کی کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات

گلگت بلتستان میں ہیرو کا درجہ رکھنے والے لٹل کریم نے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے اسپین میں ملاقات کی ہے، ملاقات کے موقع پر لٹل کریم کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

ملاقات کے موقع پر کرسٹیانورونالڈونے لٹل کریم کے ساتھ7نمبر کی شرٹ بھی تبدیل کی،فٹبال میں کرسٹیانو رونالڈو اور لٹل کریم چوٹی سر کرنے کے دوران7نمبر کی شرٹ استعمال کرتے ہیں۔اس موقع کی تصدیر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کوہ پیماوّں کے ایک گروپ کے ساتھ کے ٹو پہاڑ سرکرنے والے لٹل کریم یورپ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیمائوںمیںاچھی شہرت رکھتے ہیں اوربہت معروف ہیں ۔

لٹل کریم کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ انہوں نے انتہائی سخت موسم میںسویٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو دریا میں ڈوبنے سے اس وقت بچایا تھا جب کوئی شخص اس خاتون کو دریا سے نکالنے کے لئے تیار نہیں تھا۔

لٹل کریم آٹھ ہزار میٹر سے بلند پانچ سے زائد چوٹیاں سر کر چکے ہیں ،ان کو عالمی شہرت اس وقت ملی جب فرانس میں ان کی زندگی پر ڈاکومنٹری فلم بنائی گئی ۔ اس فلم کا نام بھی لٹل کریم رکھا گیا۔

لٹل کریم کی زندگی پر بننے والی مووی کو یورپ میں بیسٹ فلم ایوارڈ دیا گیا یوں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔

لٹل کریم 1997 میں بیسٹ ڈاکیومنٹری فلم کی جیوری کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے جس کے بعد انہیں فرانس مدعو کیا گیا یہ پاکستان اور خاص طور پرگلگت بلتستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں