پاکپتن: سانحہ پشاور ، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد

پاکپتن: سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعایہ تقریب کا انعقاد پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول کمہاری والا میں کیا گیا ۔معروف سماجی شخصیت حکیم محمد یار بیگ نے انکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ تقریب میں حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن۔ڈاکٹر غلام عبّاس انچارج ڈسٹرکٹ ٹی بی ہسپتال پاکپتن رئیس مدرسہ محمد یار ناز ۔صدر پریس کلب و انجمن فلاح مریضان وقار فرید جگنو۔ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی ایڈیٹر بریلینٹ و جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضان۔ حکیم ندیم احمد۔ سکول هذا اساتذہ کرام۔ معززین علاقہ و کمیٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں