پاک افواج نے دفاع کا حق استعمال کیا، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،افواجِ پاکستان نے اپنا دفاعی حق استعمال کیا، بھارت کو چاہیے کہ سرحدوں کے تقدس کا احترام کرے۔

بھارتی اشتعال انگیزیوں اور پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کےحوالےسےاپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نےکہاکہ بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی،جبکہ افواج پاکستان نے اپنا دفاعی حق استعمال کیا۔

ان کاکہناتھاکہ ہم نے امن کا دامن کبھی نہیں چھوڑا، بھارت کو چاہیے کہ سرحدوں کے تقدس کا احترام کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں