پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی: پاک بحریہ نے ساحلی علاقے میں تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائر کئے جانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل نے اپنے مقررہ راستے سے گذرتے ہوئے سمندر میں موجود اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اور پاک بحریہ کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈمرل کلیم شوکت نے بحر ہند میں سیکیورٹی کے تبدیل ہوتے ہوئے ماحول اور اس حوالے سے پاک بحریہ کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے سمندری حدود میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں میں بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔ وائس چیف آف نیول اسٹا ف نے میزائل فائرنگ کے اس کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے تمام افسروں اور جوانوں بالخصوص میزائل یونٹ کے عملے کی تعریف کی جن کی انتھک محنت اور عزم مصمم کی بدولت تجربہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں