پاک بحریہ کا نیول کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، پاکستان نیوی نے کسی بھی بحری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے اندرون ملک تیارکردہ نیول کروز میزائل فائر کیا۔ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پی این ایس عالمگیر سے فائرنگ کے اس مظاہرے کو دیکھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ویپن فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی فائر پاور کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں