پاک بھارت باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی… نئے پاکستان میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ دسمبر میں دو طرفہ تجارت 54 فیصد زیادہ ہوئی۔پاک ہند تجارت کا حجم 22 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ دسمبر سے 54.3 فیصد اور اس سال نومبر سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر کے دوران ہند سے درآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت 67 فیصد اضافے سے 19 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی تاہم ہند کو برآمدات کا حجم صرف 3.8 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاک ہند تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال سے 39 فیصد زیادہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں