پاک بھارت کرکٹ جلد بحال ہو گی،بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ جلد بحالی ہوگی ۔

لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ70سال سے اپنائی گئی پالیسی سے کسی کا فائدہ نہیں،اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک مستقبل کی طرف توجہ دیں۔

ویزوں کے اجراء میں مشکلات کے سوال پر اجے بساریا کا کہناتھا کہ اس میں کچھ رکاوٹوں کا سامنا ضرور ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ پر امن مستقبل کے لئے دونوں ممالک کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

پاک بھارت کرکٹ تعلقات پر اجے بساریا نے کہا کہ دونوں ممالک کے بورڈ کے مابین بات چیت جا ری ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ کرکٹ تعلقات جلد بحال ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں