پاک بھارت کشیدگی، کے پی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

پاک بھارت کشیدگی کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں سول ڈیفنس محکمہ صحت اور سیکورٹی اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیکورٹی سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی محمود خان کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر بلائے گئے اجلاس میں سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور سیکورٹی اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں