پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ کا اظہار تشویش

برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں برطانیہ مستقل طور پر پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی استحکام کے لئے دونوں ملک بات چیت اور سفارتی حل کی جانب آئیں۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے آج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا۔

گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے طاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی تو بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ پاکستان بھارت کو دراندازی کا بھرپور جواب دےکر حیران کرے گا اور وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے، بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں