ائیرمارشل (ر) اصغر خان طویل عرصہ سے علیل تھے، اصغر خان 35 سال کی عمرمیں پاک فضائیہ کے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔
پشاور: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ سابق ایئر مارشل اصغر خان 96 برس کی عمر میں ایبٹ آباد میں انتقال کر گئے، ائیرمارشل (ر) اصغر خان طویل عرصہ سے علیل تھے۔ ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی، اصغر خان مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان الیاسی مسجد نواں شہر میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اصغر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی ملک کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اصغر خان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انکے اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
COAS expresses his grief on sad demise of ex Air Chief, Air Marshal Asghar Khan, Retired. An iconic soldier who will be remembered for his historic contributions for laying foundations of a strong Pakistan Air Force. May Allah bless his soul-Amen.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 5, 2018
آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے بھی سابق ائر مارشل اصغر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا اصغر خان قابل تقلید سپاہی تھے، ایک مضبوط فضائیہ کی بنیاد رکھنے پر ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے اصغر خان کے انتقال پر کہا کہ سابق ایئر مارشل نے جانفشانی اور بہادری سے نوزائیدہ ایئرفورس کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا اصغر خان نے قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔