پاک فوج کی کارروائی، بھارتی چوکی تباہ، 5 بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹ تباہ کر دی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں