پاک فوج کے یونٹ اسپورٹس ایریا میں خود کش حملہ، 3جوان شہید، 7 زخمی:آئی ایس پی آر

سوات (سنہرادور آن لائن)ترجمان پاک فوج نے کہا ہےکہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ میں پاک فوج کے یونٹ اسپورٹس ایریا میں خود کش حملہ کیاگیا ہے۔ حملہ میں پاک فوج کے تین اہل کار شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں ہونے والے دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کوگھیرے مٰیں لے لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جو پاک فوج کے یونٹ اسپورٹس ایریا میں کیاگیا۔ دھماکہ میں ہو نے والی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ناٖفذ کردی گئی ہے۔

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعہ کی مذمت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھر پور انداز میں مذمتی بیان جاری کیا۔ قائد حزب اختلاف نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے پیچھے چھپے دشمن کو پہچانتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعہ کو افسوسناک قرار دے دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں