پاک ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے تیار

لاہور: ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی قومی ویمن ٹیم ملائیشیا روانگی کیلئے مکمل تیاریاں کر چکی ہے ۔کپتان بسمہ معروف نئی کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد ٹیم کو مضبوط قرار دے رہی ہیں۔ ا س موقع پر ان کا کہنا ہے کہ ہند سمیت ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کو ہرانا ہی ہمارا اصل ہدف ہے۔ایشین چیمپیئن بننے کے لئے ویمن کرکٹرز کی تیاریوں کا امتحان گراونڈ میں ہوگا ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ویمن ٹیم کا تین روزہ مختصر کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے تمام کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں مصروف تھیں۔کپتان بسمہ معروف سمجھتی ہیں کہ ٹورنامنٹ سے نئی کھلاڑی ٹیم کو ملی ہیں۔ پاکستانی ویمن ٹیم پاکستان سے ملائیشیا کے لئے ہفتے کو روانہ ہوگی جہاں 5 روز ہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ایشیا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 3 سے 10 جون تک شیڈول ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی سب سے مضبوط حریف ہند کی ٹیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں