پرتگال کے ناظم الامورکا دورہ راولپنڈی چیمبر، تاجروں کے اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (سنہرادور نیوز) پرتگال سفارتخانے میں تعنیات ناظم الامور ڈاکٹر جواؤ پالو مارکس سبیدو کوسٹا نے کہا ہے کہ پاکستان اور پرتگال زراعت ٹیکسٹائل، ماربل، تعمیرات، رئیل اسٹیٹ، توانائی، فوڈ، کھیلوں کے سامان اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں چیمبر کی سطح پر وفود کے تبادلوں اور نمائشوں کے ذریعے مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، گروپ لیڈر ایس ایم نسیم،سابق صدر راجہ عامر اقبال، مجلس عاملہ کے اراکین، تاجر برادری کے نمائندے اور چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس سہولت سے فائدہ اٹھا کر جنوبی یورپ کے راستے افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ویلیو ایڈیشن کے لیے پرتگال تعاون کر سکتا ہے جواؤ پالو مارکس نے کہا کہ پرتگال حکومت نے گولڈن ویزہ پروگرام شروع کیا ہے پاکستانی سرمایاکار اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے دو طرفہ تجارتی نمائشوں کے ذریعے اس میں اضافہ ممکن ہے اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ نجی شعبے کے درمیان براہ راست اور فعال رابطوں کے ذریعے پاکستانی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں انہوں نے کہا راولپنڈی چیمبر مختلف ممالک میں سنگل کنٹری نمائشیں منعقد کرتا ہے اگلے سال پرتگال میں بھی تجارتی نمائش لگائی جائے گی سیاحت، ادویات، قیمتی پتھر اور پولٹری کی صنعت میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے پرتگال کے ناظم الامور کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں ایک مختصر بریفنگ بھی دی آخر میں ناظم الامور کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں