پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 146رنز سے شکست دے دی

پرتھ:  گھر کے شیر باہر ڈھیر ہو گئے، کینگروز کے دیس میں کوہلی الیون کو شکست کا سامنا، آسٹریلیا نے بھارت کو 146 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

آسٹریلین ٹیم نے حریف ٹیم کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا تاہم انڈین بلے باز کینگروز باولرز کا سامنا نہ کر سکے اور محض 140 کے سکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ سیریز کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے 112 رنز 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز دوبارہ شروع کی تو 5 کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 28 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ 

آسٹریلین کھلاڑی نیتھن لیون نے شاندار کارکردگی کے باعث مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔  قبل ازیں کیویز نے اپنی پہلی اننگز میں 326 اور دوسری میں 243 رنز بنائے تھے جب کہ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 283 اور دوسری میں پوری کوشش کے باوجود صرف 140 رنز بنا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں