پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ ڈانس کرنے کیلئے 5 کروڑ کی آفر

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو صرف 5 منٹ تک ڈانس کرنے کیلئے بھارتی 5 کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’مڈ ڈے‘ نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میں ہونے والے معروف بھارتی ایوارڈ شو میں رقص کرنے کے بدلے اتنے بھاری معاوضے کی پیش کش ہوئی۔

پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہیں بہترین ڈانسرز سمجھا جاتا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ ’مڈ ڈے‘ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو ممبئی میں ہونے والے معروف بھارتی ایوارڈ شو میں رقص کرنے کے بدلے اتنے بھاری معاوضے کی پیش کش ہوئی۔ پریانکا چوپڑا کو رواں ماہ 19 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والے معروف زی سائن ایوارڈز میں بالی ووڈ فلم کے گانے پر رقص کرنا ہو گا۔

via GIPHY

پریانکا چوپڑا کی ٹیم کے ایک ممبر کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ایوارڈ منعقد کرانے والی انتظامیہ اداکارہ کو ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریبا ایک کروڑ بھارتی روپے بھی دینے کیلئے تیار ہے۔

پریانکا ان دنوں اپنی امریکی ڈرامے کوانٹیکو کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف رہنے سمیت دیگر ہالی ووڈ فلموں اور منصوبوں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں