پریا پرکاش کے نئے فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی پریا پرکاش کا نیا فوٹوشوٹ سامنے آگیا۔

اپنے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کا جلوہ دکھا کر لاکھوں دلوں کو پگھلانے والی پریا پرکاش کے نئے فوٹوشوٹ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ پریا پرکاش نے حال ہی میں ایک شوٹ کروایا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس فوٹوشوٹ میں انہیں گلابی رنگ کے گاؤن میں ملبوث دیکھا جاسکتا ہے۔

@priya.p.varrier

A post shared by DIVA WOMEN'S CLOTHING STORE (@diva_womensclothingstore) on

خیال رہے پریا پرکاش کو بھارتی ملیالم فلم “اورو آدھار لو” کے رومانٹک گانے ’مانیکا ملارایا پووی‘ کی مختصر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عام سی لڑکی سے اسٹار بنا دیا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں پریا پرکاش اور روشن عبدالرؤف کو ایک دوسرے سے رومانوی شرارتے کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں