پشاور،موسم بہارکی مناسبت سےفوڈ فیسٹیول کا اہتمام

پشاور میں موسم بہار پر فوڈ فیسٹیول سجایا گیا ،خوش ذائقہ کھانوں اور علاقائی موسیقی سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے۔

پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں موسم بہار کی مناسبت سے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں نے بھرپور شرکت کی ۔

منتظمین کے مطابق موسم بہار میں ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

فیسٹیول میں خیبر پختون خوا کی ہر دلعزیز گوشت کڑائی سمیت سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے خوش ذائقہ کھانے دستیاب تھے جس سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے۔

شام کے وقت مہکی مہکی ہواوں کے ساتھ علاقائی موسیقی نے محفل کو مزید چار چاند لگا دیے جس سے محفل میں شریک مر و خواتین خوب محظوظ ہوئے۔   

اپنا تبصرہ بھیجیں