پشاور، مالاکنڈ ایجنسی،سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت مالاکنڈ ایجنسی، چترال، سوات، بونیر اور مردان میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، امدادی اداروں کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 230 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں