پشاور حملہ،خیبرپختونخوا میں آج تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

پشاور : ذرعی ڈاریکٹوریٹ پر حملے کے بعد آج صوبے خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے آج کھلے رہیں گے۔ سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے میں عام تعلیم یا تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق کوئی اعلان نہیں ہوا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اعلان کیا کہ آج بروز ہفتہ کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے ۔
اسپیشل سیکریٹری محکمہ تعلیم خالد خان کے مطابق زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد صوبے میں ہفتہ کو اسکول بند کرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ۔
خالد خان کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں