پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان اہم میچ آج

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جارہےہیں ،سب سے اہم میچ آج دفاعی چیمین پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگاجبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی ٹیم آمنے سامنے ہے ۔

پاکستان سپر لیگ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہورہا ہے، دن کا پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان شام چار بجے شروع ہوگا۔

پلے آف میں رسائی کے لئے پشاور زلمی کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنے ہیں ۔

ایک میچ کی شکست سےکراچی کنگز اور ملتان سلطانز پلے آف کےلئے کوالیفائی کرجائے گی ۔

کراچی کنگز کی قیادت آج اوئن مورگن کریں گے جبکہعماد وسیم کو ایک دو دن آرام دیا گیاہے۔

دن کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد کی ٹیم پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ہی ٹیمز پلے آف کےلئے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان یہ میچ رات نو بجے کھیلا جائےگا۔

پاکستان سپر لیگ کے میچزجیوسوپر اپنے ناظرین کےلئے براہ راست پیش کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں