پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سطانز کی ٹیم میں جیمس ونس، عمر صدیق، جانسن چارلس، شعیب ملک، ڈین کرسچین، ٹام موریس، شاہد آفریدی، نعمان علی، محمدالیاس، جنید خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم امام الحق، کامران اکمل، عمر امین، آندرے فلیچر، کائرون پولارڈ، لیام ڈاؤسن، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور ابتسام شیخ پر مشتمل ہے۔

پشاور زلمی نے پانچ میچ کھیلے، دو جیتے اور تین ہارے، یوں اس کے 6 پوائنٹس ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے 6 میچز کھیل کر دو جیتے اور چار ہارے، اس طرح اُس کے 4 پوائنٹس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں