پشاور میں آندھی اور طوفانی بارش سے 3 افراد جاں بحق

پشاور میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔

شہر میں آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث کئی مقامات پر دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جبکہ ہواؤں کے باعث درخت بھی اکھڑ گئے۔

آندھی کے باعث نو تعمیر شدہ بی آر ٹی اسٹیشن کے شیڈز اکھڑ گئے، اسٹیشن میں کام کرنے والے مزدوروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

شہر میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ پیسکو حکام کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں