پشاور میں سکول کی چھت گر گئی

پشاور (نیوزڈیسک) ملک بھر میں کل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 169 کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کے نتیجے میں لنڈی ارباب میں ایک اسکول کی عمارت گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو عمارت کے ملبے تلے سے نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلی جاری ہے۔اس سے قبل لسبیلہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، لسبیلہ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مکانوں کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں