پنجاب اسمبلی کا پاک فوج کو خراج تحسین، متفقہ قرارداد

پنجاب اسمبلی نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی، حکومت اوراپوزیشن کی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد وزیر قانون راجا بشارت، وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید اور سابق اسپیکر رانا محمد اقبال نے پیش کی۔

قرارد اد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر گرایا گیا، بھارت اب ہوش کے ناخن لے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو جنگی جنون سے باز رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں