پنجاب حکومت سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے: سردار تنویر الیاس خان

لاہور 10فروری:۔۔۔پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ معیشت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے۔ پنجاب حکومت صو بہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے والے اداروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے۔مختلف ممالک نے پنجاب میں سرمایہ کاری اور انڈسٹری کی تنصیب میں خاصی دلچسپی لی ہے جن میں سرفہرست چائینہ، ترکی،سعودیہ اور کوریا ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے گزشتہ روز مختلف سرمایہ کاروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی شکل میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے اورآگے بڑھنے کا سنہری موقع عطا کیا ہے اوراب اس سے فائدہ اٹھانا ہم سب کی قومی،سیاسی،ملی اوردینی ذمہ داری ہے۔ عمران خان نا امیدی کو امید اورمایوسیوں کوخوشیوں میں بدلنے کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ ہمیں محنت، عزم اورجذبے سیکام کرتے ہوئے پاکستان کو کامیاب بناناہے، یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اورفرض بھی۔ سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا کہ خوشحالی اورترقی کے سفر میں سب شامل ہوسکتے ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شبانہ روزکی محنت سے پنجاب میں بے مثال ترقی ہوگی اورپنجاب پاکستان کاترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بن جائے گا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ چین اورسعودیہ پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کی مضبوط قیادت کے باعث پنجاب میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ متعدد ممالک کی کمپنیاں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکرکام کرنے کو تیار ہیں اور آنے والے وقتوں میں مزید سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے اوروزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اورپاکستان اور مختلف ممالک کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کیلئے ہرممکن کوشیش کی جا رہی ہے۔ ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ پنجاب میں سرمایہ کاری کی کامیابی کیلئے یکسو ہوکر آگے بڑھے گا اورمحنت،امانت اوردیانت کے سنہری اصولوں کو اپنا کراپنی منزل حاصل کرے گا۔ سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اورخودکفالت کی منزل سے ہمکنارکرنے کیلئے صنعتکاروں اورتاجروں کوماضی کی غلطیوں اورتاریخ سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اورپاکستان کو قائدؒ و اقبالؒ کے تصورات کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہے۔انھوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا ہیاورتوانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت، شہری ترقی، ہاؤسنگ، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان مجموعی طورپر ترقی کرے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں بہت سے مواقع ہیں کہ وہ پنجاب میں کسی بھی شعبہ میں محفوظ سرمایہ کاری کر کے نہ صرف پنجاب بلکہ خطے میں معاشی استحکام کے فروغ کیلئے کام کریں۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا۔    

اپنا تبصرہ بھیجیں